خضدار، نال میں خسرہ کی وبا سے چار بچے جاں بحق، درجنوں متاثر


خضدار(قدرت روزنامہ)تحصیل نال کے یونین کونسل ہزار گنجی کلی مولوی لعل محمد ٹبو میں خسرہ کی وبا سے چار بچے جانبحق درجنوں متاثر ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل نال کے یونین کونسل ہزارگنجی کے کونسلر اکرم ساسولی نے اطلاع دی ہے کہ خسرہ کی وبائی بیماری سے چاربچے جانبحق ہوئے ہیں اوردرجنوں متاثر ہیں۔ یادرہے کچھ دنوں سے تحصیل نال یونین کونسل ہزار گنجی کلی مولوی لعل محمد ٹبو میں خسرہ کے وجہ سے چار بچے جانبحق اور درجنوں بچے اس مرض میں مبتلا ہیں مزید جانی نقصان کا خد شہ ہے ڈپٹی کمشنر خضدار اسسٹنٹ کمشنر نال ندیم اکرم صاحب محکمہ صحت خضدار فوری طور پر ایکشن لے تاکہ مزید جانی نقصان نہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *