نابالغ کزن کو کوکین دینے اور جسمانی تعلق قائم کرنے پر نوجوان کو سزا سنادی گئی

ڈبلن (قدرت روزنامہ) آئرلینڈ میں ایک 24 سالہ شخص کو اپنی نابالغ کزن کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے اور اسے کوکین دینے کے جرم میں 15 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ واقعہ 2021 میں پیش آیا اس وقت پیش آیا جب وہ 21 سال کا تھا۔ عدالت میں بتایا گیا کہ اس نے نہ صرف نابالغ لڑکی کا استحصال کیا بلکہ اسے جنسی بیماری (کلامیڈیا) بھی منتقل کی۔
ڈیلی سٹار کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بعد میں اپنی فیملی کو یہ بات بتائی جس کے بعد طبی معائنہ کروایا گیا اور ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت میں وکیل صفائی نے ملزم کی کم عمری، نشے کی عادت اور کسی قسم کی زبردستی یا تشدد نہ ہونے کا حوالہ دیا، تاہم جج نے قرار دیا کہ چونکہ لڑکی قانونی طور پر رضا مندی دینے کی عمر سے کم تھی، اس لیے ملزم نے اس کا اعتماد مجروح کیا۔ عدالت نے دوسرے واقعے کو زیادہ سنگین قرار دیتے ہوئے ملزم کو جیل بھیج دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *