آغا سلمان کی شاندار کارکردگی، پلیئر آف دی میچ قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان کو جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار سنچری سکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے 103 گیندوں پر 134 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور پاکستان کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آغا سلمان نے کہا یہ بیٹنگ کے لیے بہترین وکٹ تھی اور ہمارا منصوبہ یہی تھا کہ ہم جتنا ممکن ہو سکے، اننگز کو گہرائی میں لے کر جائیں۔ ہم نے ہر پانچ اوورز کے لیے ہدف مقرر کیا تھا، جس میں ہم کامیاب رہے۔

انہوں نے کہا وہ کیچ اچانک میرے ہاتھ میں آگیا، میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں ٹیم کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

ریورس سوئنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، پہلی اننگز میں گیند کچھ ریورس ہو رہا تھا، لیکن مجموعی طور پر یہ پورے دن اچھی وکٹ رہی۔ جب رضوان کو کریمپ ہوتے ہیں، تو ہم جانتے ہیں کہ وہ پورے جوش کے ساتھ کھیل رہا ہے اور اس کا دماغ تیزی سے کام کر رہا ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ آغا سلمان نے محمد رضوان کے ساتھ 251 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی اور پاکستان کو 6 وکٹوں سے کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *