مایہ ناز مرحوم کرکٹر حنیف محمد پی سی بی ہال آف فیم میں شامل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی حنیف محمد مرحوم کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔
اس حوالے سے ایک تقریب بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے ولے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ ملکی سیریز کے میچ کے دوران ہوئی۔
قبل ازیں چیئرمین محسن نقوی نے شعیب محمد کو حنیف محمد کی تختی اور کیپ پیش کی، پی سی بی نے 2021ء میں ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
تقریب کے دوران حنیف محمد کے صاحبزادے شعیب محمد نے ہال آف فیم کی یادگاری تختی اور کیپ وصول کی۔
واضح رہے کہ حنیف محمد کو ہال آف فیم میں شامل کیے جانے کا اعلان سنہ 2021 میں کردیا گیا تھا تاہم معاملہ مختلف عوامل کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔
پی سی بی ہال آف فیم پاکستان کے کرکٹ لیجنڈز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
ہال آف فیم میں پہلے سے ہی عبدالقادر، اے ایچ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس جیسے مایہ ناز کرکٹرز شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *