صارفین کے لیے خوشخبری:بجلی سستی ہوگئی،نوٹیفیکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی کردی۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں میں ہوگا۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
علاوہ ازیں نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف فروری کے بلوں میں دیا جائے گا۔ کےالیکٹرک کے لیے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسے سستی کی گئی ہے۔
دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےالیکٹرک کے سوا باقی ڈسکوز کے صارفین کے لیے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *