غیر ملکی ماڈل ٹریزا منشیات اسمگلنگ کیس میں بری

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں 8 سال قید کی سزا پانے والی ٹریزا ہلیسکووا کو بری کردیا . ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے منشیات کیس میں ماڈل ٹریزا کی سزائے قید کے خلاف اپیل کی سماعت کی .

عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ٹریزا کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی . ٹرائل کورٹ نے ماڈل ٹریزا کو منشیات کیس میں قید کی سزا سنائی تھی جسے ٹریزا نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا . یورپی ملک چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا کو 10 جنوری 2018 کو ساڑھے 8 کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش میں لاہورایئر پورٹ سے متحدہ عرب امارات جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا . . .

متعلقہ خبریں