ترک صدر طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
![](https://dailyqudrat.pk/wp-content/uploads/2025/02/02-47.jpg)
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترکیہ کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، شاہراہ دستور کو ترکیہ اور پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا ہے، اس موقع پر گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کا روایتی رقص بھی پیش کیا گیا۔
مہمان صدر کے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر نے روایتی انداز میں مصافحہ کیا، وزیراعظم اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، اس موقع پر دونوں ممالک کا ترانہ بھی بجایا گیا۔
ترک صدر کو مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔