چیمپئینز ٹرافی؛ کیون پیٹرسن نے ٹاپ 4 سے دو بڑی ٹیموں کو نکال دیا

پاکستان اور بھارت کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کو دعویدار ٹھہرایا


لاہور (قدرت روزنامہ)انگلش کرکٹ ٹیم سابق کپتان اور کمنٹیٹر کیون پیٹرسن نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے اپنی ٹاپ 4 ٹیموں کی پیشگوئی کردی۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے فیورٹ ہیں۔
انکے علاوہ پیٹرسن نے حیران کن طور پر انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیموں کو ٹاپ فور سے باہر کرتے ہوئے دلیل دی کہ کینگروز کو مچل اسٹار، مچل مارش اور کپتان پیٹ کمنز کے جانے سے نقصان پہنچا ہے جبکہ انگلش ٹیم کی حالیہ شکست انہیں پریشان کرسکتی ہے۔
کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے علاوہ جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلنے کی حقدار ہوسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا یعنی پاک بھارت ٹیموں کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *