کنگ شنگ کہنا بند کریں! بابراعظم کی درخواست، ویڈیو وائرل
ناقص فارم کے شکار بابراعظم نے بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا پر نظریں جمالیں
![](https://dailyqudrat.pk/wp-content/uploads/2025/02/14-1-10.jpg)
لاہور (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان و مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے خود کو کنگ کہنے پر ناراضگی کا اظہار کردیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں فتح کے بعد بابراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ انہیں ‘کنگ’ کہنا بند کریں۔
بابراعظم نے صحافیوں اور مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کنگ شنگ کہنا بند کردیں، کیرئیر کے اختتام پر پتہ چلے گا کون کنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال ٹیم کے اندر ایک نئے کردار پر توجہ مرکوز ہے اور کوشش ہےکہ اور بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔
ناقص فارم کے شکار بابراعظم نے جنوبی افریقا کیخلاف می میں فخر زمان کیساتھ اوپننگ کرتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا تاہم وہ محض 21 رنز بناسکے۔
گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اپنا ریکارڈ ہدف حاصل کرکے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
اہم معرکے میں آغا سلمان نے 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 134 رنز جبکہ کپتان محمد رضوان نے ناقابل شکست 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے تھے۔
اس سے قبل گرین شرٹس نے آسٹریلیا کیخلاف 2022 میں 349 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کیا تھا۔