ان سبزیوں کو پتوں سمیت پکائیں ، غذائیت کے ساتھ صحت بھی بڑھائیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قدرت کے کارخانے میں میں کوئی بھی چیز بے مصرف نہیں۔ سبزیاں جتنی صحت افزا ہیں وہیں ان کے پتے بھی اتنے ہی صحت بخش ہیں۔(ہمیں بہت سی سبزیاں پتوں کے ساتھ ملتی ہیں مگر ہم ان پتوں کو غیر اہم سمجھ کر پھینک دیتے ہیں)۔ ان پتوں کو آپ مختلف پکوان میں استعمال کر کے صحت کے خزانے حاصل کر سکتے ہیں۔
مولی کے پتوں سے بہترین سلاد تیار کریں
مولی کے پتے آئرن، کیلشیم، فولک ایسڈ اور وٹامن سی سے بھر پور ہیں۔ سلاد میں ان کا استعمال صحت کے ساتھ ذائقے کو بھی بڑھاتا ہے۔ مولی کے پتوں کو نہ صرف مختلف قسم کے اچار اور سوپ میں استعمال کیا جاسکتا ہے، بلکہ مزے کی سمودی بھی تیار کرسکتے ہیں۔
گاجر کا جوس پتوں کے ساتھ بنائیں
گاجرمیں کئی صحت بخش اجزا جیسے وٹامن اے، سی، کے اور بیٹا کیروٹین کی وافر مقدار پائے جاتے ہیں۔ گاجرکا جوس ہمیشہ پتوں کے ساتھ بنائیں اس طرح جوس کو فائبر کے ساتھ مزید صحت بخش بنائیں۔ گاجر کے پتوں کو بھی جوس سوپ اور سلاد میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
چقندر کے پتوں سے کئی طرح کی ڈشیں تیار کریں
چقندر کے پتوں میں بھی وٹامن بی 1، 2، 6، وٹامن سی، پوٹاشیم، میگنیشیم، فاسفورس، آئرن اور زنک جیسے کئی صحت بخش اجزا موجود ہوتے ہیں۔ انہیں سوپ، پیزا، پاستہ، سینڈوچ، آملیٹ، پیسٹو اورسلاد کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے کھانوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اروی کے پتوں سے مزیدار رول تیار کریں
اروی کے پتوں میں وٹامن اے، سی، آئرن، کیلشیم، کوپر، میگنیز، اومیگا تھری کے علاوہ بھی کئی اور صحت بخش عناصر جو کئی بیماریوں سے بچائو کا ضامن ہیں پائے جاتے ہیں۔ اروی کے پتوں سے مزیدار رول اور کری تیار کریں، اس کے علاوہ مختلف سبزیوں کے ساتھ شامل کر کے مزیدار پکوان تیار کر سکتے ہیں۔