حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری
ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے، اوگرا
![](https://dailyqudrat.pk/wp-content/uploads/2025/02/27-1-9.jpg)
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جنوری میں سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کےلیے ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
اوگرا کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے