بیرونی ادائیگیوں کے بعد پاکستان میں زرمبادلہ کے سیال ذخائر کتنے رہ گئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے اضافے کے بعد اختتام پذیر ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے سیال ذخائر میں کمی رپورٹ۔
7 فروری 2025 کو پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر ملین ڈالر تھے، جو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے میں معمولی کمی کے بعد گھٹ کر 11,166.6 ملین ڈالر رہ گئے ہیں۔
زر مبادلہ ذخائر کی تفصیلات:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زرمبادلہ ذخائر 11,166.6 ملین ڈالر، جب کہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے خالص ذخائر 4,696.0 ملین ڈالر ہونے کی وجہ سے مجموعی سیال ذخائر 15,862.6 ملین ڈالر تھے۔
تاہم7 فروری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر بیرونی قرضے کی ادائیگیوں کے باعث 252 ملین ڈالر کی کمی سے 11,166.6 ملین ڈالر رہ گئے۔