ایک اور شہری جان سےگیا،کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق افرادکی تعداد 108 ہوگئی


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ٹریفک حادثے میں ایک اور شخص جان سےگیا جس کے بعد رواں سال اب تک شہر میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 108 ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں پیش آیا، ریسکیو ورکر کے مطابق حادثہ ڈمپر کی ٹکر کی وجہ سے ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی تحقیقات میں ڈمپر سےحادثے کےشواہد نہیں ملے، مرنے والے کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں2025 میں مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 108 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ کراچی میں سال 2024 میں 482 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے تھے اور 410 زخمی ہوئے تھے۔
کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کے پیش نظر سندھ حکومت نے دن کے وقت کراچی میں ڈمپروں کے داخلے پر پابندی لگادی ۔
حکومت سندھ کے احکامات کے تحت ڈمپروں کو صرف رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک کراچی شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *