ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 10 مزدور جاں بحق


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 10 مزدور جاں بحق ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکا کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔
دھماکے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *