حکومت بلوچستان کا تحصیل شاہرگ ٹاکری میں روڑ سے متصل دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

ہرنائی (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کا تحصیل شاہرگ ٹاکری میں روڑ سے متصل دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت ۔بلوچستان حکومت کا مزدوروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر اظہار افسوس ۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رندنے كها كه واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ۔قانون نافذ کرنے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں ۔شواہد اکٹھے کئے جاررہے ہیں، ترجمان صوبائی حکومت نے مزيد كها كه ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد روڑ کنارے نصب تھا ۔زخمی مزدوروں کو شاہرگ اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔