انسانی اسمگلنگ، بھیک اور جسم فروشی کے لیے بیرون ملک بھجوانا جرم قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ نے انسانی اسمگلنگ، بھیک منگوانے اور نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لئے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے سے متعلق تین بلز منظور کرلئے۔
سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو پریزائیڈنگ افسر شیری رحمان نے وزرا اور ارکان کی غیر موجودگی کے باعث وقفہ سوالات مؤخر کردیئے۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے انسانی اسمگلنگ ، بھیک منگوانے اور نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لئے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے سے متعلق تین الگ الگ ترمیمی بل پیش کئے اور بتایا کہ ترامیم کے ذریعے اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔
انسانی اسمگلنگ میں لوث افراد کو تین سے 10 سال تک کی قید اور جرمانے کی سزائیں دی جاسکیں گی۔ جبکہ لوگوں کو بھیک منگوانے کے لئے بیرون ملک بھجوانے والے گروہ کے سرغنہ کو بھی سزا دی جائے گی۔ ایوان میں تینوں بل منظور کرلئے۔