کھانے میں گرم مصالحہ پیس کر ڈالتے ہیں تو ٹہریں۔۔۔۔ اس کے نقصان جاننے کے بعد آپ بھی یہ دوبارہ نہیں کریں گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کھانے میں گرم مصالحہ نہ ڈالیں تو کھانے کا مزہ نہیں آتا اور ہم میں سے اکثر لوگ تو بھر بھر کر گرم مصالحہ استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ گرم مصالحہ ہمارے کھانوں میں جان ڈال دیتا ہے اور ان کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔ لیکن عموماً گھروں میں خواتین گرم مصالحے کو کھانے میں پیس کر استعمال کرتی ہیں۔ بہرحال آج وومن کارنر سے جانیں کہ پیس کر کیسے گرم مصالحے کو استعمال کرنے سے کیا نقصان ہوسکتا ہے اور اس کے استعمال کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

نقصانات:
٭ گرم مصالحے کو پیس کر ڈالنے سے ایک نقصان یہ بھی ہوتا ہے کہ اس سے ہمارے کھانوں کا رنگ کالا پڑ جاتا ہے۔
٭ حلق زیادہ جلنے کی شکایت ہو جاتی ہے۔
٭ معدے میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے۔

استعمال کیسے کریں؟
٭ کھانا بنانے کے دوران گرم مصالحہ نہیں ڈالیں بلکہ پلیٹ سروو کرتے ہوئے ڈالیں۔
٭ زیادہ گرم مصالحہ نہ کھائیں بلکہ ایک پلیٹ میں چٹکی بھر ڈال کر استعمال کریں۔