لوگ پوچھ رہے ہیں اتنی جلدی ریٹائرمنٹ کیوں، لیکن میرے پاس کوئی جواب نہیں ۔۔ افغان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اپنے آخری انٹرویو کے دوران رو پڑے

ابو ظہبی(قدرت روزنامہ)افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان آج اپنے کیرئیر کا آخری میچ نمیبیا کے خلاف ابو ظہبی کے میدان میں کھیل رہے ہیں . آج کا دن ان کے لیے کافی بھاری اور دکھ سے بھرپور ہے .

اصغرافغان نے اپنے آخری انٹرویو میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرے لیے آسان نہیں تھا،لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں اتنی جلدی ریٹائرمنٹ کیوں، لیکن میرےپاس کوئی جواب نہیں . افغان سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے یہ ریٹائرمنٹ کا اچھا موقع ہے، ریٹائرمنٹ کا مقصد نوجوان پلیئرزکو موقع دینا ہے، انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں . سابق افغان کپتان کا کہنا تھا کہ اپنی فیملی اور تمام ہم وطنوں کی جانب سے بھر پور سپورٹ کی گیا، اس پر ان سب کا شکر گزار ہوں . واضح رہے کہ اصغر افغان کی جانب سے 6 ٹیسٹ ،114 ون ڈے انٹرنیشنل اور 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی گئی . . .

متعلقہ خبریں