کاجول نے عامر خان کا نام سنتے ہی فلم میں کام سے انکار کیوں کیا؟
کاجول عامر خان کے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتی تھیں؟ فلم کے ہدایتکار کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ)عامر خان اور ٹوئنکل کھنہ کی فلم ’میلہ‘ کے ہدایتکار نے انکشاف کیا ہے کہ ٹوئنکل سے پہلے اس فلم کیلئے کاجول کو آفر دی تھی جس کو اداکارہ نے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میلہ کے ہدایتکار دھرمیش درشن نے ایک پرانے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ فلم کیلئے اداکارہ کاجول نے عامر خان کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ اداکارہ ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی تھیں۔
ہدایتکار کا کہنا تھا کہ کاجول ایک ون ٹیک اداکار ہیں جبکہ عامر ہر شاٹ کو کئی مرتبہ دہراتے ہیں اور کئی ری ٹیک لیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مسٹر پرفیکشنسٹ بھی کہا جاتا ہے تاہم کاجول اس میں مطمئین نہیں تھیں۔
دھرمیش نے بتایا کہ جب کاجول نے عامر خان کی وجہ سے فلم کرنے سے انکار کیا اس کے بعد اس میں ٹوئنکل کھنہ نے کام کیا جو ان کی آخری فلم تھی۔ میلہ فلم کی ناکامی کی وجوہات سے متعلق سوال پر ہدایتکار کا کہنا تھا کہ عامر خان کی وجہ اس فلم میں خود سے زیادہ اپنے بھائی فیصل خان کے ڈیبیو پر تھی۔
اس فلم نے صرف 25 سے 28 کروڑ کمائے جبکہ کاجول کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور وہ اپنے تحفظات کے باعث ایک فلاپ فلم کرنے سے بچ گئیں۔ تاہم اس کے بعد کاجول نے 2007 میں عامر خان کے ساتھ فلم ’فنا‘ میں کام کیا جو بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔