کراچی شہر ڈوبنے کا خدشہ؟ ماہرین نے خطرناک پیش گوئی کردی

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث کراچی شہر ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق پاکستان آٹھواں ملک ہے، جسے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کا سب سے زیادہ سامنا ہے اور 2060 تک کراچی مکمل طور پر زیر آب آ سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق رواں سال کراچی کا درجہ حرارت 74 سال میں سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔2030 تک ساحلی طوفانوں اور سطح سمندر بلند ہونے کی وجہ سے عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان میں دس گنا اضافہ ہو جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے 2100 تک ہندوکش اور ہمالیہ کے گلیشرز 36 فیصد پگھل جائیں گے۔دوسری جانب برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ 26 پاکستانی کمپنیوں کو اپنی فضائی آلودگی 2030 تک نصف کرنے پر آمادہ کیا ہے جب کہ 28 پاکستانی کمپنیوں نےاپنی فضائی آلودگی 2050 تک صفر پر لانے کاعزم کیا ہے۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

2 hours ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

2 hours ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

2 hours ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

2 hours ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

2 hours ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

2 hours ago