بابر اعظم چلے نہ سعود شکیل نہ فخر زمان۔۔۔ گرین شرٹس نے2اوورز میں 2چانس گنوائے

کراچی ( قدرت روزنامہ ) بابر اعظم چلے نہ سعود شکیل نہ فخر زمان اور پاکستان کی ٹیم نے سہ ملکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں 2اوورز میں 2اہم چانس گنوا ئے جس کا نتیجہ ہار کی شکل میں سامنے آیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2 اوورز میں 2 چانس گنوا ئے۔سپنر ابرار احمد نے ٹام لیتھم کو ایل بی ڈبلیو تو کیا لیکن ریویو نہیں لیا، اگلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی لیتھم کا کیچ کرنے میں ناکام رہے، سعود شکیل نے بھی لیتھم کا آسان کیچ ڈراپ کیا۔
پاکستان نے حریف ٹیم نیوزی لینڈ کو 243 رنز کا ہدف دیا تھا ،پاکستانی ٹیم کی طرف سے نہ بابر اعظم چلے نہ ہی سعود شکیل اور فخر زمان۔ کپتان محمد رضوان 46 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے اور سلمان علی آغا نے 45 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی۔