آغا سلمان پلیئر آف دی سیریز قرار، پاکستان کی شکست پر مایوسی کا اظہار

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کے آغا سلمان کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے اپنی بیٹنگ فارم پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن ٹیم کی شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ہم جیتنا چاہتے تھے، لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا۔ اب ہماری توجہ چیمپئنز ٹرافی پر ہوگی۔
آغا سلمان نے کراچی کی پچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہایہاں ایک وکٹ بلے بازوں کے لیے سازگار ہوگی، جبکہ دوسری وکٹ دو رفتار (two-paced) کی ہوگی۔ بیٹنگ کا مجھے بہت شوق ہے، لیکن یہ ایک مشکل پچ تھی۔ گیند وکٹ میں رک رہی تھی، اور مجموعی طور پر یہ 280-290 رنز کی وکٹ تھی۔آغا سلمان نے کہا کہ ہم 30 رنز کم بنا سکے، اور اس کے بعد میری اور رضوان کی وکٹ گرنے سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔

یاد رہے کہ آغا سلمان نے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن پاکستان مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ اب قومی ٹیم کی نظریں چیمپئنز ٹرافی پر مرکوز ہیں، جہاں بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔