اداکارہ ایشوریا رائے کتنے برس کی ہوگئیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)1994 میں مس ورلڈ کا خطاب جیتنے والی بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریہ رائے بچن اپنی 48ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AishwaryaRaiBachchan (@aishwaryaraibachchan_arb)


ایشوریا نے اپنے فلمی کیرئیر میں تامل ، ہندی ،بنگالی اور انگلش فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈ اپنے نام کئے۔


یکم نومبر1973کو بھارتی ریاست کرناٹکہ کے شہرمنگلور میں پیدا ہونے والی ایشوریا 1994میں بھارت کے لیے مس ورلڈ کا عالمی مقابلہ جیت کر شہرت کی بلندیوں پرپہنچیں۔


1997میں مانی رتنم کی تامل فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ایشوریا نے فلم ’اور پیار ہوگیا ‘ کے ذریعے بالی وڈ میں قدم رکھا اور آج تک اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔