بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھیں گے، سرفراز بگٹی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تحصیل شاہرگ میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا پختہ عزم ہے، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کسی صورت معافی کے مستحق نہیں۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھیں گے، امن دشمنوں کے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد انجام تک پہنچایا جائے۔صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، شواہد اکٹھے کیے جاررہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد روڈ کنارے نصب تھا، زخمی مزدوروں کو شاہرگ اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔