بلوچستان،ریلوے پھاٹک پر تعینات ڈیلی ویجز ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ ریلوے نے بلوچستان میں ریلوے پھاٹک پر تعینات ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں گزشتہ نو ماہ سے بند کر رکھی ہیں، جس کے باعث ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ شب و روز اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، مگر مسلسل نو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی نے ان کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل بنا دیا ہے۔ملازمین نے ڈی ایس ریلوے اور سی ای او ریلوے امیر بلوچ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیں اور ان کی رکی ہوئی تنخواہیں جلد از جلد جاری کروائیں تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کی ضروریات پوری کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *