ہرنائی دھماکہ، بے گناہ افراد کے قتل عام سے حقوق حاصل نہیں ہونگے، نوا ب ثناء اللہ زہری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان رکن صوبائی اسمبلی نواب ثنااللہ خان زہری نے ہرنائی میں بے گناہ 11مزدوروں کی شہادت اور 6 کو زخمی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ مزدوروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر دلی دکھ اور رنج ہوا ہے بے گناہ افراد کے قتل عام سے حقوق حاصل نہیں ہونگے اس طرح کے گھنائونے عمل سے برادر اقوام میں نفرتیں بڑھیں گی صوبائی حکومت کوئلہ کانوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کی سیکورٹی یقینی بنا ئے۔ افسوسناک اور دلخراش واقعے میں زخمی ہونیوالے کان کنوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی گئیں انہوں نے شہید ہونے والے کانکنوں کے اہلخانہ سے دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ جاں بحق ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطاء فرمائے۔