شرپسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، علی حسن زہری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے ہرنائی میں کوئلہ کانوں میں کام کرنیوالے کان کنوں کی گاڑی پر ہونیوالے دھماکے کی مذمت کی ہے۔اپنے جاری کردہ ایک بیان میں میر علی حسن زہری نے بم دھماکے میں شہید ہونیوالے بے گناہ مزدوروں کے لواحقین کے سے اظہار تعزیت کیاور کہا ہے کہ بے گناہ مزدوروں کو نشانہ بنانے والے شرپسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت دھماکے میں زخمی ہونیوالے مزدوروں کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز قیام امن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *