امریکی صدر نے تیل اورگیس کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر نے تیل اورگیس کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا،صدرٹرمپ نے تیل کے نئےذخائر تلاش کرنے اور تیل کی تجارت کو بڑھانے کے لیےانرجی کونسل تشکیل دے دی۔
اوول آفس میں صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےصدرٹرمپ نےکہاکہ برکس ممالک نے ڈالر کے مقابلےمیں نئی کرنسی لانےکی کوشش کی تو ان پرٹیرف عائدکیاجائے گا،امریکی کمپنی کو ایل این جی برآمدکرنےکی بھی اجازت دے دی۔
صدر ٹرمپ نےکہا کہ وہ غزہ جنگ بندی معاہدے سےمتعلق اپنا سخت موقف آج پیش کریں گے۔