شادی میں ڈانس کرتی لڑکی کو دل کا جان لیوا دورہ، ویڈیو وائرل ہوگئی

مدھیا پردیش(قدرت روزنامہ)بھارت میں شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست ریاست مدھیا پردیش کے شہر وڈیشا میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کزن کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گئی۔
شادی کی تقریب میں کچھ ڈاکٹرز بھی موجود تھے جنہوں نے لڑکی کو ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش بھی کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔
View this post on Instagram
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈانس کرنے والی لڑکی کے بھائی بھی پہلے ایسے ہی اچانک ہارٹ اٹیک سے چل بسے تھے۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور ڈانس کے دوران لڑکی کی ہلاکت پر صارفین حیرت کے ساتھ ردعمل دے رہے ہیں۔