چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اہلیہ کے ہمراہ ایس او ایس ویلج پشاور کا دورہ


پشاور(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایس او ایس ویلج پشاور کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ نے بچوں سے ملاقات کی، بچوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔ چیف جسٹس نے بچوں کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب دی۔
سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس کے مرحوم والد عمر خان آفریدی اس ادارے کے سرپرست رہے ہیں۔ ایس او ایس ولیج کی ڈائریکٹر کوکب بتول قریشی نے چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کو ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
24 2 1
اس وقت ایس او ایس ویلج میں قریباً 121 بچے مقیم ہیں، جن کی عمر 25 سے 26 سال تک ہیں۔ ادارہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو رہائش فراہم کرتا ہے۔ بچوں کو ماسٹرز تک معیاری تعلیم اور تکنیکی مہارتیں سکھانے کے ساتھ ساتھ ان کی شادیوں کے انتظامات بھی کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *