حوثی باغیوں کا مسجد پر حملہ ۔۔۔متعدد طلباجاں بحق

یمن (قدرت روزنامہ)یمن کے صوبے مارب میں حوثی باغیوں نے مسجد پر بلیسٹک میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ہوگئے . تفصیلات کے مطابق مارب میں حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل رہائشی علاقے میں موجود مسجد پر جالگا ، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا .

زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشنا ک ہے . عرب میڈیا کے مطابق بیلسٹک میزائل حملے میں جاں بحق ہونیوالوں میں زیادہ تر افراد مسجد کے طلبہ تھے جب کہ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ملبے تلے اب بھی متعدد افراد دب گئے . . .

متعلقہ خبریں