سعودی عرب کا وزٹ ویزا رکھنے والوں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد سعودی حکومت نے وزٹ ویزا رکھنے والوں کو خوشخبری سنادی، سعودی عرب میں مقیم وزٹ ویزا ہولڈرز بھی کورونا ویکسین سے استفادہ حاصل کرسکے گے جبکہ کورونا سینٹر بھی قائم کیا جائے گا . عالمگیر وبائی مرض کورونا نے نہ صرف پاکستانی بلکہ پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا جبکہ کچھ ممالک نے سخت اقدامات اٹھاتے پابندیاں بھی عائد کیں تھیں، کورونا کی لہر میں کمی کے بعد تقریباً پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہے، اس حوالے سے سعودی حکومت نے وزٹ ویزا رکھنے والوں کو اچھی خبر سنائی .

سعودی وزارت صحت نے مملکت میں مقیم وزٹ ویزا ہولڈرز کے لئےبھی کورونا ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی ہے تاکہ وبا کا خاتمہ ممکن ہوسکے،سعودی محکمہ پاسپورٹ سے استفسار کیا گیا کہ سعودی عرب میں وزٹ ویزے پرمقیم افراد کے لیے کورونا ویکسین کس طرح لگائی جاسکتی ہے؟ سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ وزارت صحت کی جانب سے مملکت میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے وزٹ ویزوں پر مقیم افراد کے لیے بھی سہولت فراہم کردی گئی ہے، غیرملکی توکلنا یا صحتی ایپ کے ذریعے بکنگ کراسکتے ہیں . ویکسی نیشن کی تاریخ لینے پر مقررہ سینٹر کا بھی تعین کردیا جائے گا جہاں سے ویکسین لگے گی . واضح رہے کہ قبل ازیں پاکستان سےبحرین جانے والے مسافروں کو بھی سفر کا اجازت نامہ مل چکا ہے،کورونا وائرس کے باعث پاکستانی مسافروں پر بحرین داخلے میں پابندی میں نرمی کرتےبحرین ایوی ایشن نے نیا حکم نامہ جاری کیا تھا . بحرین آنے والے مسافر کو کرونا نیگٹو رپورٹ جمع کروانا لازمی ہوگا، 48 گھنٹے تک کورونا نیگٹو رپورٹ قابل قبول ہوگی . مسافروں کو بحرین میں سرکاری اجازت کے حامل ہوٹلز یا ذاتی رہائش گاہوں میں 10 دن قرنطینہ رہنا ہو گا . . .

متعلقہ خبریں