خیبر پختونخوا

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیوں نہیں لا رہے؟ بالاخر شہباز شریف نے اصل وجہ بتا دی، ناقابلِ یقین انکشاف کر دیا

ڈیرہ غازی خان(قدرت روزنامہ) اپویشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا وقت ابھی نہیں آیا۔آنے والے دنوں میں حکومت کو موقع نہیں دیں گے۔جنگ نیوز کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں ایک دائرے میں رہ کر ہر چیز ممکن ہے،حکومت نے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

حکومت سمجھ رہی ہے کہ آنے والا وقت اس کے لیے خطرناک ہے۔پی ٹی آئی اپنے آپ کو این آر او دینے کے لیے نیب آرڈیننس لائی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ وہ مر جائیں گے مگر این آو او نہیں دیں گے۔عمران خان نے خود کو اور کابینہ کو این آر او دے دیا۔شہباز شریف نے بتایا کہ نوازشریف کا لندن میں علاج ہو رہا ہے،صحت مند ہوتے ہی واپس آئیں گے۔ان کا آج برطانیہ میں میڈیکل ٹریٹمنٹ ہو گا وہ پارٹی کے تاحیات قائد ہیں۔

قبل ازیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ آج اپنے گھر آیا ہوں، جولائی 2010 میں جنوبی پنجاب میں سیلاب آیا تھا تو میں جنوبی پنجاب کے کونے کونے میں عوام کے پاس حاضرہوا تھا، ہم نے جنوبی پنجاب کو دوبارہ آباد کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کھاد کی قیمت 1200 روپے تھی جو آج 2400 روپے ہے، آج ڈی اے پی کی قیمت آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، ہم نے کسانوں کو نئے گھر دیئے، شمسی توانائی فراہم کی اور غریب کسانوں میں اربوں روپے تقسیم کیے۔

میاں شہبازشریف نے کہا کہ پورے جنوبی پنجاب میں دانش اسکول نواز شریف کی لیڈرشپ میں بنے جب کہ آج بے روزگاری اور مہنگائی میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے، مہنگائی اورغربت نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور گزشتہ ساڑھے 3 سال میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی بھی ہو چکا ہے۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں یونیورسٹی نواز شریف نے بنائی تھی۔انہوں نے استفسار کیا کہ کون کہتا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھ جائے تو سمجھو وزیراعظم چور ہوتا ہی انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پی ٹی آئی کے دور میں سب سے زیادہ کرپشن کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی! آج عوام کا سمندر آپ کو جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھا وقت آنے والا ہے۔

متعلقہ خبریں