آریان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پروفائل تصویر کیوں بدلی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے نامور اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اپنی ضمانت کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پروفائل تصویر کو بدل لیا ہے۔آریان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر کو بدلتے ہوئے اس جگہ کو خالی چھوڑ دیا ہے۔


پروفائل پکچر کی جگہ کو خالی چھوڑنے کے حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آریان خان نے احتجاجی طور پر ایسا کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 3 ہفتے جیل میں گزرنے کے بعد آریان خان کو ضمانت ملی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر گھر لایا گیا تھا جہاں آریان خان کا پرجوش انداز میں استقبال کیا گیا تھا۔اسکے علاوہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کی ضمانت کے بعد ان کی حفاظت کے لیے باڈی گارڈ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان نے اپنے بیٹے آریان کو 2 سے 3 ماہ کے لئے نظربند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔