پیٹ کی چربی سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو یہ نسخہ آج ہی آزمانا شروع کردیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیٹ کی چربی کم کرنا کسی بھی شخص کے لیے ایک مثالی جسم کی صورت اختیار کرنے کی کوشش میں سب سے بڑے چیلنجوں میں ہوتا ہے۔
اگرچہ ورزش اور غذائی نظام اس سلسلے میں ایک بڑا کردار ادا کرتے ہیں تاہم صبح کے وقت کی چھوٹی سی عادتیں وقت گزرنے کے ساتھ پیٹ کے اطراف کے حصے پر بڑی حد تک اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ بھارتی اخبار Times of India کے مطابق صبح کے وقت درج ذیل 5 عادتیں اپنانے سے قدرتی اور صحت مند طریقے سے پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے :
لیموں پانی
صبح سب سے پہلے نیم گرم پانی میں لیموں ملا کر پینے سے حیران کن نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ لیموں میں موجود وٹامن C چربی گھلانے میں مدد کرتا ہے جب کہ نیم گرم پانی ہاضمے اور زہریلے مواد کے اخراج کے لیے مفید ہے۔ لیموں پانی میں تھوڑا شہد ملا لینے سے پیٹ کی چربی کم کرنے میں مزید بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔
پروٹین سے بھرپور ناشتہ
ناشتے میں کھائی جانے والی غذا پیٹ کی چربی گھٹانے کے سفر کو تیز یا سست بنا سکتی ہے۔ پروٹین سے بھرپور ناشتہ کرنے سے انسان کو زیادہ دورانیے تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے۔ اس طرح کھانے کی شدید خواہش کم ہو جاتی ہے اور خون میں شکر کی سطح بھی مستحکم رہتی ہے۔ انڈا، پنیر اور میوہ جات … پروٹین سے بھرپور ناشتے کی بہترین مثال ہے جس سے پیٹ کی چربی کم ہوتی ہے۔
دل کی دھڑکن تیز کرنے والی ورزش
ناشتے سے پہلے ورزش کو جمع شدہ چربی گھلانے کا بہترین طریقہ شمار کیا جاتا ہے۔ خالی معدے کے ساتھ ورزش کے سبب انسانی جسم توانائی کے حصول کے لیے کاربوہائیڈریٹس کے بجائے اضافی چربی پر انحصار کرتا ہے۔ اس سلسلے میں 20 سے 30 منٹ تک تیز چلنا، ہلکا دوڑنا یا رسی کودنا … یہ جسم میں حراروں کو جلانے اور پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
گہرے سانس لینا یا مراقبہ
تناؤ کو پیٹ پر چربی جمع ہونے کا ایک اہم سبب سمجھا جاتا ہے۔ کارٹیزول (تناؤ کا ہارمون) کی سطح بڑھنے کے نتیجے میں پیٹ کے گرد چربی جمع ہوتی ہے۔ روزانہ صبح چند منٹ تک گہرے سانس لینے، یوگا کرنے یا مراقبہ کرنے سے کارٹیزول کی سطح کم ہوتی ہے اور ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ یہ چربی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔
دھوپ لینا
صبح کے وقت دھوپ لگنا پیٹ کی چربی کم کرنے میں حیران کن اثر رکھتا ہے۔ سال 2013 میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق جن افراد کے جسم میں وٹامن D کی کافی مقدار ہوتی ہے ان کے پیٹ کی چربی کم ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ دھوپ سے انسانی جسم کے اندر ‘میٹابولزم’ (خوراک کو توانائی میں تبدیل کرنے کا عمل) منظم اور انسانی مزاج بہتر ہوتا ہے اور اسکے علاوہ انسان جذبات کے زیر اثر کھانے پینے سے رک جاتا ہے۔ صبح کے وقت صرف 10 سے 15 منٹ کے لیے دھوپ لینے سے جسم میں وٹامن D کی صحت مند سطح برقرار رہ سکتی ہے جو بالواسطہ صورت میں چربی کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *