گزشتہ ماہ مہنگائی میں 1.90 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اکتوبر میں مہنگائی میں 1.90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا . ادارہ شماریات نے مہنگائی کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے .

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020 کے مقابلے میں اکتوبر 2021 کے دوران مہنگائی کی شرح 9.19 فیصد رہی اور جولائی تا اکتوبر 2020 کے مقابلے میں جولائی تا اکتوبر 2021 مہنگائی 8.74 فیصد رہی . گزشتہ ایک سال میں گھی 43 فیصد، مسٹرڈ آئل 41.92 اور خوردنی تیل 40 فیصد مہنگا ہوا جبکہ چکن 34.69 فیصد، دالیں اور گوشت 17 فیصد اور آٹا 12.97 فیصد مہنگا ہوا لیکن ایک سال میں ٹماٹر 48.52 فیصد، دال مونگ 29 فیصد، پیاز 28 فیصد اور آلو 19 فیصد سستا ہوا . ایک ماہ میں چکن 17.91 فیصد اور سبزی 15.26 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ آلو 12.17 فیصد، گندم 7.25 فیصد اور چائے 4.95 فیصد مہنگی ہوئی . رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں پیاز 12.70 فیصد اور چینی 7.72 فیصد سستی ہوئی جبکہ دال مونگ 6.14 فیصد، انڈے 5.94 فیصد اور مصالحہ جات 3.85 فیصد سستے ہوئے . . .

متعلقہ خبریں