گزشتہ ماہ مہنگائی میں 1.90 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اکتوبر میں مہنگائی میں 1.90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020 کے مقابلے میں اکتوبر 2021 کے دوران مہنگائی کی شرح 9.19 فیصد رہی اور جولائی تا اکتوبر 2020 کے مقابلے میں جولائی تا اکتوبر 2021 مہنگائی 8.74 فیصد رہی۔
گزشتہ ایک سال میں گھی 43 فیصد، مسٹرڈ آئل 41.92 اور خوردنی تیل 40 فیصد مہنگا ہوا جبکہ چکن 34.69 فیصد، دالیں اور گوشت 17 فیصد اور آٹا 12.97 فیصد مہنگا ہوا لیکن ایک سال میں ٹماٹر 48.52 فیصد، دال مونگ 29 فیصد، پیاز 28 فیصد اور آلو 19 فیصد سستا ہوا۔
ایک ماہ میں چکن 17.91 فیصد اور سبزی 15.26 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ آلو 12.17 فیصد، گندم 7.25 فیصد اور چائے 4.95 فیصد مہنگی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں پیاز 12.70 فیصد اور چینی 7.72 فیصد سستی ہوئی جبکہ دال مونگ 6.14 فیصد، انڈے 5.94 فیصد اور مصالحہ جات 3.85 فیصد سستے ہوئے۔

Recent Posts

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

10 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

22 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

35 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

47 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

54 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

1 hour ago