پاکستانی اور بھارتی لیجنڈز نے پاک بھارت میچ سے متعلق بڑی پیشگوئیاں کردیں
فیورٹ ٹیم، اسٹار بیٹر اور بولرز کون ہوں گے، انضمام، آفریدی، یوراج اور سدھو کے خیالات

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت کا چیمپئنز ٹرافی میں 23 فروری کو اہم ٹاکرا ہوگا، پاکستان اور بھارت کے لیجنڈز کھلاڑیوں نے فیورٹ ٹیم، اسٹار بیٹرز اور بولرز سے متعلق اہم پیشگوئیاں کردیں جبکہ یہ بھی بتادیا کہ کون فاتح ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کے سابق لیجنڈز نے چیمپئنز ٹرافی میچ کے اسٹار کھلاڑیوں اور فیورٹ ٹیم کی پیشگوئیاں کردیں۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارتی لیجنڈز نے اپنی پیشگوئیوں میں بتادیا کہ کون ہوگا پاک بھارت ٹاکرے کا ہیرو؟۔
پاک بھارت میچ میں سب سے زیادہ رنز کون بنائے گا؟، پاکستانی لیجنڈز کی نظر میں بابر اعظم جبکہ بھارتی ٹیم میں شبمن گل اور روہت شرما اسٹار ہوں گے۔
وکٹوں کی دوڑ میں شاہد آفریدی نے شاہین شاہ کو فیورٹ قرار دیدیا۔ انضمام الحق نے حارث رؤف کو جبکہ یوراج سنگھ کی نظر میں محمد شامی جبکہ سدھو نے اسپنرز کو اہم قرار دیدیا۔
میچ ونر کون ہوگا؟، کے سوال پر شاہد آفریدی اور انضمام نے فخر اور رضوان پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ بھارتی لیجنڈز نے ہاردک پانڈیا اور رشبھ پنت کو اہم قرار دیا۔
شاہد آفریدی اور انضمام الحق نے سعود شکیل کو پاکستان کا اہم نوجوان کھلاڑی قرار دیا۔ یوراج سنگھ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف فیورٹ ٹیم کا ٹیگ دے دیا۔