شہباز گِل کی گرفتاری ۔۔عدالت سےبڑی خبر آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)عدالت نے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے۔ سیشن کورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہرشاہ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے۔شہبازگل کے نمائندے کے پیش ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے گئے۔ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر کیس کی سماعت میں عدم پیشی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے حکم دیا کہ شہباز گل یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا تھا کہ شہباز گل 30 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروائیں۔عدالت کی جانب سے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری عدالت میں عدم پیشی کے باعث جاری کیے گئے تھے۔ نجی کمپنی نے شہباز گل کے خلاف دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ سابقہ میٹرو بس آپریٹرکمپنی پلیٹ فارم ٹورزم کی جانب سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف ہتک عزت دعویٰ دائر کی گیا تھا ۔ 16 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں کمپنی کی جانب سے ترک سی ای اوز ، لیگل ایڈوائزرزاور سنئیر انتظامیہ کمرہ عدالت میں حاضر ہوئے۔شہباز گل کی جانب سے وکلاء عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ دوران سماعت پلیٹ فارم ٹورزم کے ترک سی ای او نے کہا کہ ڈاکٹر شہباز گل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کمپنی کے خلاف بیان بازی کی۔ انہوں نے ذاتی حیثیت میں پلیٹ فارم کمپنی پر بے بنیاد الزامات لگائے جس کے باعث کمپنی کی کاروباری ساکھ متاثر ہوئی جبکہ مالی نقصان بھی ہوا۔ شہباز گل کی جانب سے بغیر ثبوتوں کے بیان بازی اور بے بنیاد الزامات نے سرمایہ کاروں کیلئے ایک منفی ماحول پیدا کر دیا ہے جو کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کا سبب بن سکتا ہے۔ان کا عمل سیاسی انتقام کے مترادف ہے۔

Recent Posts

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

4 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

4 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

5 hours ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

5 hours ago

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20…

5 hours ago