کیا کوئی مرد ایسا کر سکتا ہے؟ اہم شہر میں شوہر نے اپنی بیوی کی شادی اس کے دوست سے کروا دی، وجہ کیا بنی؟ جانیں

کانپور (قدرت روزنامہ) کیا کوئی مرد ایسا کر سکتا ہے ؟ اہم شہر میں شوہر نے اپنی بیوی کی شادی اس کے دوست سے کروا دی ، وجہ کیا بنی ؟ ۔بھارتی شہر کانپور کے ایک شادی شدہ شخص نے بیوی کو اسکے سے عاشق سے ملادیا اور شادی میں مددبھی کی۔ نجی ٹی وی ’’سٹی 42‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے علاقے کانپور میں ایک شوہر کو پتہ چلتا ہے کہ اس کی بیوی کسی دوسرے مرد سے محبت کرتی ہے ،پنکج شرما نامی نوجوان نے اپنی بیوی کو اس کے بوائے فرینڈ کے ساتھ دوبار ہ ملنے میں مدد کی اور دونوں کی شادی کروا دی۔ پنکج شرما کی پانچ ماہ قبل شادی ہوئی تھی، گروگرام میں ایک پرائیویٹ فرم میں اکائونٹنٹ کے طور پر کام کرنے والے شرما نے اس سال مئی میں کومل سے شادی کی تھی۔ شرما نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی بیوی کومل ان کی شادی کے بعد سے ہی ان سے دوری بنائے رکھتی تھی۔ “اس نے نہ تو شادی نبھائی اور نہ ہی کسی سے بات کی۔

منانے کے بعد، اس نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے پریمی پنٹو سے شادی کرنا چاہتی ہے،‘‘ اس نے کہا۔ جب پنکج نے اپنے سسرال والوں کو اطلاع دی تو انہوں نے کومل کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ باز نہ آئی۔اس کے بعد معاملہ اینٹی ڈومیسٹک وائلنس سیل اور آشا جیوتی سینٹر تک پہنچا جہاں خاتون، اس کے شوہر، اس کے بوائے فرینڈ اور ان کے رشتہ داروں کے درمیان ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ یہ دیکھ کر کہ کومل پرعزم ہے، پنکج راضی ہو گئے اور ان کی شادی کا منصوبہ بھی بنا لیا۔ اس نے اپنی بیوی کی شادی اس کے عاشق پنٹو سے کرنے کے لئے ایک وکیل کا بھی انتظام کیا جس میں دونوں طرف کے رشتہ داروں اور مہمانوں نے شرکت کی۔ ایک شخص کی اپنی بیوی کو اس کے عاشق کے ساتھ ملانے کی یہ کہانی بالی ووڈ فلم کا مکمل ری پلے ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔