عالیہ بھٹ دنیا کی دوسری بااثر ترین اداکارہ بن گئیں

ممبئی( قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ دنیا کی دوسری بااثر ترین اداکارہ بن گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دنیا کی دوسری بااثر ترین اداکارہ بن گئی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ نے ایک بار پھر اپنی عالمی برتری ثابت کردی، وہ سنیما اور اداکاری کے ساتھ اب سوشل میڈیا پر بھی بااثر شخصیت بن گئی ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ نے ڈوین جانسن اور جینیفر لوپیز جیسی بین الاقومی شخصیات کو انفلوئنسر مارکیٹنگ پلیٹ فارم پر پیچھے چھوڑ کر خود کو منوالیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی 31 سالہ اداکارہ اپنی اثر پذیری کے لحاظ سے 28 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ زیندایا سے پیچھے ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 180 ملین ہے۔
عالیہ بھٹ دنیا بھر میں پہلی بھارتی شخصیت ہیں، ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 86 ملین سے زائد ہے۔