دنیا کے سستے ترین شہروں میں پاکستان کے کونسے 3 شہر شامل ہیں؟

نیویارک (قدرت روزنامہ)ویسے تو پاکستان میں یوٹیلیٹی بلوں، پھلوں، سبزیوں اور دیگر روزمرہ کی اشیا کی قیمتیں دیکھ کر لگتا ہے کہ ہم بہت مہنگے ملک میں رہتے ہیںمگر دنیا کے 3 سستے ترین شہر پاکستان میں موجود ہیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کم از کم ایک ڈیٹا کمپنی نمبیو (Numbeo) کی طرز زندگی کے اخراجات کی سالانہ فہرست میں تو یہی دعویٰ کیا گیا ہے۔2025 کے لئے مرتب کی گئی اس فہرست میں نیویارک کے رہائشیوں کے طرز زندگی کے اخراجات کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی گئی ہے۔فہرست میں نیویارک کے رہائشیوں کے طرز زندگی کے اخراجات بشمول کرائے، سودا سلف، ہوٹلوں کی قیمتیں اور قوت خرید جیسے شعبوں کو مدنظر رکھ کر دنیا بھر کے 327 شہروں کی درجہ بندی کی گئی۔
اس فہرست میں سوئٹزر لینڈ کے 3 شہر زیورخ، لوزان اور جنیوا کو دنیا کے مہنگے ترین شہر قرار دیا گیا۔ نیویارک اس فہرست میں چوتھے نمبر پر تھا۔سوئٹزر لینڈ کے شہر باسل اور برن بالترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔اسی طرح 2 امریکی سان فرانسسکو اور ہونولولو 7 ویں اور 8 ویں جبکہ آئس لینڈ کا دارالحکومت Reykjavik 9 ویں نمبر پر رہا۔امریکی شہر بوسٹن 10 واں مہنگا ترین شہر قرار پایا۔
فہرست کے مطابق دنیا کا سستا ترین شہر بھارت کا Coimbatore ہے، جس سے اوپر مصری شہر سکندریہ موجود ہے۔
فہرست میں بتایا گیا کہ لاہور اور کراچی بالترتیب دنیا کے تیسرے اور چوتھے سستے ترین شہر ہیں جو زیورخ کے مقابلے میں 85 فیصد سستے ہیں۔
اسلام آباد اس فہرست میں 314 ویں نمبر پر موجود ہے جو زیورخ سے 83 فیصد سستا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *