قلات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے
ریکٹر اسکیل پر شدت 4.6 ریکارڈ، مرکز شہر سے 40 کلو میٹر دور تھا

قلات (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز قلات کے جنوب مغرب میں 40 کلومیٹر دور تھا۔
تاحال زلزلے میں کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔