پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کا امکان ہے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں اضافہ خوش آئند ہے۔
تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کیساتھ سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے۔
پاکستان اور آذربائیجان کےدرمیان 2ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کےمعاہدوں پربات چیت جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی، انفراسٹرکچراورنجکاری کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان وسطی ایشیائی ریاستوں تک تجارت اورمواصلاتی رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آذربائیجان پاکستان کے موٹر وے اور دیگر انفراسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے تاہم دونوں ممالک کےدرمیان عمومی توانائی،قابل تجدید توانائی اورتوانائی کی بچت کے منصوبوں پر بات چیت جاری ہے۔
پاکستان کےنجکاری پروگرام میں آذربائیجان نے دلچسپی کا اظہار کیا ، ایس آئی ایف سی کے تعاون سےدونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں اضافہ خوش آئند ہے۔