لڑکے کی محبت میں پاکستان آنے والی اونیجا ابھی تک امریکہ نہ پہنچ سکیں۔۔ دبئی پولیس نے کیا قدم اٹھا لیا؟


دبئی (قدرت روزنامہ)”آسمان سے گرا، کھجور میں اٹکا” – یہ مثل اب امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی کہانی پر پوری اُترتی ہے، جنہیں دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔
اونیجا، جو کہ نیویارک کی رہائشی ہیں، 7 فروری کو کراچی سے دبئی پہنچیں اور پھر نیویارک جانے والی پرواز کو چھوڑ دیا۔ دبئی میں اس کا قیام قانونی تھا کیونکہ وہ وہاں آن ارائیول ویزے پر آئی تھی، مگر اس کے بعد کچھ ایسا ہوا کہ اس کی قسمت پلٹ گئی۔
امریکی خاتون کو دبئی میں اس وقت زیر حراست لے لیا گیا جب امریکی حکام کو اطلاع ملی کہ وہ دبئی کی سڑکوں پر دکھائی دے رہی ہیں، اور ان کے بارے میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ امریکی حکام نے فوری طور پر اماراتی حکام سے رابطہ کیا جس کے بعد خاتون کی آمدورفت محدود کر دی گئی اور انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
اب دبئی سے امریکا کی واپسی ایک نیا چیلنج بن چکی ہے۔ اس بات کا سامنا ہے کہ خاتون نے کوئی قانونی خلاف ورزی نہیں کی اور وہ ایک وزٹ ویزے پر ہیں، اس لئے انہیں زبردستی امریکا واپس بھیجا نہیں جا سکتا۔ اگر انہیں دبئی سے ڈی پورٹ کیا بھی جاتا ہے، تو کسی ایئرلائن یا پائلٹ کے لیے انہیں 15 گھنٹے طویل پرواز پر لے جانا ایک سیکیورٹی مسئلہ بن سکتا ہے۔ ممکنہ طور پر خاتون کو راضی کر کے ہی امریکا روانہ کیا جائے گا۔
یہ سب کچھ اُس وقت شروع ہوا تھا جب اونیجا نے اکتوبر 2024 میں پاکستانی نوجوان سے محبت کی لگان میں کراچی کا سفر کیا۔ امریکی خاتون کراچی میں چار ماہ گزارنے کے بعد 7 فروری کو نیویارک واپس جانے کے لیے روانہ ہوئی، مگر دبئی پہنچ کر اس نے اپنے سفر کو روک لیا۔
اونیجا کے معاملے میں ایک عجیب صورتحال سامنے آئی ہے، جہاں ایک طرف امریکی حکام ان کی واپسی کے منتظر ہیں، وہیں دوسری طرف دبئی کی حکام اور ایئرلائنز بھی اس مشکل صورت حال سے نمٹنے کے لیے سرگرم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *