باپ کو ہارتے دیکھ کر بیٹا روتا رہا۔۔ فیروز خان کی باکسنگ میں شکست ! بیوی نے پیغام میں کیا کہا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکار فیروز خان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کی اہلیہ، ڈاکٹر زینب، اپنے شوہر کی باکسنگ میچ میں شکست کے بعد ان کے ساتھ محبت اور حوصلے کے لمحات گزارتی نظر آ رہی ہیں۔
رحیم پردیسی کے خلاف سخت مقابلے میں فیروز خان کو شکست کے بعد، ڈاکٹر زینب فوری طور پر میچ کے بعد ان کے پاس پہنچیں اور نہ صرف انہیں گلے لگایا بلکہ رومال سے ان کے پسینے اور آنکھوں کے آنسو بھی پونچھے۔
View this post on Instagram
ایک اور ویڈیو میں فیروز خان کے بیٹے سلطان کو یہ منظر دیکھ کر روتے ہوئے دیکھا گیا، جب انہوں نے اپنے والد کی شکست کو دل سے قبول نہ کیا۔ بچے کا غم لوگوں کے دلوں کو دکھی کر گیا۔
@worldlivepak Feroze Khan Son SULTAN Make a future Boxer #ferozekhan #boxingmatch #rahimpardesi #winner #psfightseries #ferozekhanfans #sultan
ڈاکٹر زینب نے اپنے انسٹاگرام پر بھی شوہر کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے فیروز خان کو “حقیقی فائٹر” قرار دیتے ہوئے لکھا، “آپ کبھی ہار نہیں مانتے، میں آپ پر بہت فخر کرتی ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا، “جیت صرف اسکور پر نہیں ہے، بلکہ ہمت، عزم اور لگن میں ہے۔ آپ میرے لیے ہمیشہ چیمپئن رہیں گے۔”
یہ سب اس وقت ہوا جب رحیم پردیسی نے فیروز خان کو 1-4 سے سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی تھی، مگر ڈاکٹر زینب کے اس دلگرم پیغام نے اس سخت لمحے کو بھی فیروز خان کے لیے یادگار بنا دیا۔