چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے میڈیا محاذ پر بھارت کی تنگ نظری کو شکست دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے بھارت کے تمام صحافیوں کو ویزے جاری کردیے ہیں، جو کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو ایک اور کرارا جواب ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کرنے کے عمل میں اہم کردار ادا کیا۔ چیمپئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے آنے والے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے فراہم کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت نے 2023 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کے صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کیے تھے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے اس معاملے کو اٹھایا تھا۔
پاکستان نے اپنی مہمان نوازی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے بھارت کو مثبت جواب دیا ہے۔