رمضان المبارک کی آمد آمد، سعودی عرب میں تراویح اور تہجد کیلئے نئے علماء کرام کے ناموں کی منظوری دیدی

جدہ (قدرت روزنامہ)سربراہ دینی امور سعودی ادارہ حرمین شریفین شیخ عبدالرحمان السدیس نے ماہ رمضان المبارک میں ترویح اور تہجد کی نمازوں کیلئے آئمہ کے ناموں کی منظوری دیدی ۔

رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں تراویح اور تہجد کی نمازوں کی امامت کیلئے شیخ ڈاکٹر عبدالمحسن القاسم، شیخ ڈاکٹر احمد بن طالب حمید، شیخ ڈاکٹر خالد المھنا، شیخ ڈاکٹر احمد الحذیفی، شیخ ڈاکٹر صالح البدیر، شیخ ڈاکٹر عبداللہ البیعجان، شیخ ڈاکٹر محمد البرھجی اور شیخ ڈاکٹرعبداللہ القرافی کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔

مسجد الحرام کے لیے ترویح و آخری عشرے میں تہجد کی نمازوں کے لیے جن اماموں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں شیخ عبداللہ الجھنی، شیخ یاسر الدوسری، شیخ ماہرالمعیقلی، شیخ الوالید الشمسان، شیخ عبدالرحمان السدیس، شیخ بدر الترکی، شیخ بندر بلیلہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں میں تدریسی اوقات کا اعلان بھی کردیا گیا ۔مملکت میں رمضان المبارک کا ممکنہ آغاز ہفتہ یکم مارچ سے ہو رہا ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن کے ادارہ تعلیم نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات جاری کر دیے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں صبح، شام اور تعلیم بالغاں کے لیے رمضان اوقات میں کمی بھی کر دی گئی ہے۔ وزارت تعلیم کی جانب سے تمام ریجنز کے ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے ریجن میں رمضان المبارک کے دوران مناسب اوقات کا تعین کریں۔

مکہ ریجن کے ادارہ تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صبح کی شفٹ کا آغاز 9 بجے ہوگا جبکہ دوپہر کی شفٹ ایک بجے اور تیسری شفٹ رات ساڑھے 9 بجے شروع ہوگی۔واضح رہے سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے علاوہ سرکاری و نجی اداروں میں بھی اوقات کم کر دیے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *