پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 24 قیرات فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 4 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے اضافہ ہواہے اور قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 802 روپے ہو گئی ہے ۔
22 قیرات سونے کی قیمت میں 794 بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 39 ہزار 77 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔ عالمی منڈی میں بھی سونا 10 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 2910 ڈالر فی اونس کا ہو گیاہے ۔
چاندی کی قیمت میں آج کوئی رد و بدل دیکھنے میں نہیں آیا اور قیمت 3350 روپے پر برقرار ہے ۔