راشد لطیف نے شاہین آفریدی کو اہم مشورہ دے دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے شاہین آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا مشورہ دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق کپتان راشد لطیف نے شرکت کی اور اس دوران میزبان کے سوال پر قومی کرکٹرز کو مفید مشورے بھی دیے۔

میزبان نے پوچھا کہ شاہین آفریدی کو آپ کیا مشورہ دیں گے؟

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آؤ، لیجنڈ ہمیشہ ٹیسٹ کرکٹ سے بنتے ہیں وائٹ بال سے کبھی آپ لیجنڈ نہیں بن سکتے۔

میزبان نے سوال کیا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں ایسا کون سا کھلاڑی ہےجس کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی؟

اس سوال پر راشد لطیف نے بے ساختہ کہا کہ چھ سات کھلاڑی ہیں۔

میزبان نےکہا کہ کیا پاکستانی ٹیم چیمپئنزٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟ اس پر سابق کپتان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم جیت سکتی ہے۔میزبان کے استفسار پر راشد لطیف نے کہا کہ پانچ سے 6 کھلاڑی ہی ایسے ہوتے ہیں جو آپ کو میچ جتواتے ہیں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز کل سے کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *